اردو

urdu

ETV Bharat / international

شام میں آئین کے مذاکرات کا دوبارہ آغاز - وليد المعلم

اقوام متحدہ کے سفیر کا منصوبہ ہے کہ وہ شام کے آئینی کمیٹی سے متعلق 27 اکتوبر کو اقوام متحدہ کے سکیوریٹی کونسل میں ایک رپورٹ پیش کریں گے۔

سدف
سدف

By

Published : Oct 25, 2020, 6:59 PM IST

اتوار کے روز شام کے وزیر خارجہ وليد المعلم نے اقوام متحدہ کے خصوصی سفیر برائے شام جیئر پیڈرسن کے ساتھ ایک میٹنگ کا انعقاد کیا، تاکہ شام میں آئین کے مذاکرات کے دوبارہ آغاز سے متعلق جنیوا میں گفتگو کی جائے۔

ذرائع کے مطابق فریقین نے مستقبل قریب میں جنیوا میں شامی آئینی کمیٹی کے چھوٹے گروپ کے اجلاسوں کے دوبارہ آغاز پر تبادلہ خیال کیا۔

اس میٹنگ میں شامی حکومت کی نمائندہ وفد کے سربراہ احمد کزباری نے شرکت کی۔

ذرائع کے مطابق جیئر پیڈرسن گذشتہ سنیچر کو شام کے تین روزہ دورے پر دمشق پہنچے ہیں۔

علاوہ ازین اقوام متحدہ کے سفیر کا منصوبہ ہے کہ وہ شام کے آئینی کمیٹی سے متعلق 27 اکتوبر کو اقوام متحدہ کے سکوریٹی کونسل میں ایک رپورٹ پیش کریں گے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details