فوجی حکومت اور مظاہرین کی قیادت نے حکومت سازی اور انتخابات کے لیے طے پانے والے حتمی معاہدے پر دستخط کردئیے۔
سوڈان کی حکمران فوجی کونسل کے نائب سربراہ جنرل محمد ہمدان دغالو اور اپوزیشن کے نمائندہ احمد الربی نے 4 اگست کو تاریخی معاہدہ کو حتمی شکل دی تھی، جس پر اب دونوں نے دستخط کردئیے۔
حکومت سازی اور ملکی امور چلانے کے حوالہ سے طے پانے والے معاہدے پر دستخط کے پروگرام کے دوران ملی نغمے گونجتے رہے اور ہال میں موجود افراد نے تالیاں بجا کر خوشی کا اظہار کیا۔
فوجی کونسل اور مظاہرین کے درمیان ثالثی انجام دینے والے افریقی یونین اور ایتھوپیا کے نمائندے بھی تقریب میں شریک تھے۔