اردو

urdu

ETV Bharat / international

فلپائن میں زلزلے کے شدید جھٹکے

فلپائن کے صوبہ کوتا باتو میں منگل کے روز زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے ۔

فلپائن میں زلزلے کے شدید جھٹکے

By

Published : Oct 29, 2019, 2:39 PM IST

فلپائن انسٹی ٹیوٹ آف وولکینو لوجي اینڈ سسمولوجی نے بتایا کہ مقامی وقت کے مطابق صبح نو بج کر چار منٹ پر آئے زلزلے کی شدت ریکٹر سکیل پر 6.4 تھی ۔ زلزلے کا مرکز یہاں سے 26 کلو میٹر شمال مغربی میں واقع ٹولونان شہر میں آٹھ کلومیٹر کی گہرائی میں واقع تھا۔

فلپائن انسٹی ٹیوٹ آف وولکینو لوجي اینڈ سسمولوجی نے بتایا کہ زلزلے سے فی الحال کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاع نہیں ہے، لیکن زلزلے کے ابھی جھٹکے محسوس کئے جا سکتے ہیں ۔

اس سے قبل 16 اکتوبر کو جنوبی فلپائن کے منڈاناؤجزیرے میں آئے 6.4 شدت کے زلزلے میں تقریبا پانچ لوگوں کی موت ہو گئی تھی اور 60 دیگر زخمی ہو گئے ۔ بحیرہ اہلکا ہل کے ’حلقہ آتش‘ میں ہونے کی وجہ سے اس ملک میں آئے دن زلزلے کے جھٹکے آتے رہتے ہیں، تاہم زیادتر محسوس نہیں کیے جاتے ہیں ۔
فلپائن انسٹی ٹیوٹ آف وولکینو لوجي اینڈ سسمولوجی ہر سال 100 سے 150 زلزلے کے جھٹکے درج کرتا ہے اور روزانہ تقریبا 20 زلزلے کے جھٹکے آتے ہیں۔

For All Latest Updates

TAGGED:

TUESDAY

ABOUT THE AUTHOR

...view details