اردو

urdu

ETV Bharat / international

فجی میں طوفان، ہزاروں افراد بے گھر - متعدد افراد زخمی

جنوبی بحر الکاہل کا ایک ملک فیجی میں طوفان ’سرائے‘ کی وجہ سے ایک 18 سالہ طالب علم ہلاک اور متعدد افراد زخمی ہوئے ہیں۔

فجی میں طوفان، ہزاروں افراد بے گھر
فجی میں طوفان، ہزاروں افراد بے گھر

By

Published : Dec 29, 2019, 11:14 AM IST

فجی کے قومی ڈیزاسٹر مینجمنٹ آفس نے بتایا کہ ملک بھر میں ’سرائے‘ کی وجہ سے 2500 سے زائد افراد بے گھر ہوئے ہیں۔
ڈیزاسٹر مینجمنٹ دفتر نے کہا ہے کہ ’ایک 18 سالہ طالب علم کی كداوو میں بیدمدام ندی میں ڈوبنے سے موت ہوگئی۔ وہ دوستوں کے ساتھ تیراکی کے دوران ندی کی تیز دھارے میں بہہ گیا‘۔
وہیں درخت گرنے کی وجہ سے دارالحکومت سووا میں ایک شخص زخمی ہو گیا، جبكہ صوبہ نیٹسری میں ایک شخص کے لاپتہ ہونے کی اطلاع ہے ۔
بتا دیں کہ ملک بھر میں 2538 لوگ 70 پناہ گزین کیمپوں میں رہ رہے ہیں۔ ملک کے نشیبی علاقوں میں سیلاب کی وارننگ جاری کی گئی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details