اردو

urdu

ETV Bharat / international

کورونا وائرس کے دوران سری لنکا میں پارلیمانی انتخابات

الیکشن کمیشن کے مطابق 225 اراکین پارلیمنٹ کے انتخابات کے لئے بدھ کو ہونے والی ووٹنگ میں ایک کروڑ 62 لاکھ ووٹر اپنی حق رائے دہی کا استعمال کریں گے۔

سدف
سدف

By

Published : Aug 5, 2020, 4:59 PM IST

کورونا وائرس انفیکشن کے دوران سری لنکا کے صدر گوتابایا راج پکشے نے منگل کو علی الصبح جاری ایک خصوصی گزٹ نوٹس میں اعلان کیا ہے کہ بدھ کو ہونے والے پارلیمانی انتخابات کے بعد نئی پارلیمنٹ کی میٹنگ 20 اگست کو ہوگی۔

ویڈیو

مسٹر راج پکشے نے گزٹ نوٹس میں کہا کہ سری لنکا کے آئین اور پارلیمانی انتخاب ایکٹ کی جانب سے دیئے گئے اختیار کے تحت میں نے پارلیمانی انتخابات کے بعد 20 اگست کو نئی پارلیمانی میٹنگ طلب کی ہے۔

الیکشن کمیشن کے مطابق 225 اراکین پارلیمنٹ کے انتخابات کے لئے بدھ کو ہونے والی ووٹنگ میں ایک کروڑ 62 لاکھ ووٹر اپنی حق رائے دہی کا استعمال کریں گے۔

واضح رہے کہ سری لنکا میں کورونا وائرس کا اتنا اثر نہیں ہے ۔ یہاں اب تک 2828 لوگ متاثر ہوئے ہیں اور گیارہ لوگوں کی موت ہوئی ہے جبکہ راحت کی بات یہ ہے کہ 2524 لوگ انفیکشن سے صحتیاب ہوچکے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details