پاکستان کے صوبہ پنچاب کے شہر سیالکوٹ میں گزشتہ روز پیش آنے والے وحشتناک اور بے رحم واقعے پر سری لنکن وزیراعظم مہندا راجا پکسے کا ردعمل Sri Lankan PM Reaction on Sialkot Mob Lynching سامنے آگیا ہے۔
سری لنکن وزیراعظم نے ٹویٹ کرکے کہا کہ پاکستان میں انتہا پسند ہجوم کا پریانتھا کمارا پر بہیمانہ تشدد دیکھ کر شدید صدمہ ہوا۔
سوشل میڈیا کی سائٹ تویٹر پر مہندا راجا پکسے نے کہا کہ ’پاکستان میں انتہا پسند ہجوم کی جانب سے پریانتھا دیاودانا پر بہیمانہ اور جان لیوا حملہ دیکھ کر صدمہ پہنچا اور میرا دل اس کی اہلیہ اور خاندان کے لیے بہت دکھی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ سری لنکا اور اس کے عوام کو یقین ہے کہ وزیر اعظم عمران خان اپنے وعدے کو پورا کرتے ہوئے واقعے میں ملوث تمام ملزمان کو انصاف کے کٹہرے میں لائیں گے‘۔
قابل ذکر ہے کہ پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان نے سیالکوٹ ماب لنچنگ پر ٹویٹ کرکے کہا تھا کہ وزیراعظم عمران خان نے سیالکوٹ ماب لنچنگ پر Pak PM on Sialkot Mob Lynching ٹویٹ کرکے کہا کہ ‘سیالکوٹ میں مشتعل گروہ کا ایک کارخانے پر گھناؤنا حملہ اور سری لنکن منیجر کا زندہ جلایا جانا پاکستان کیلئے ایک شرمناک دن ہے۔