اردو

urdu

چین اور سری لنکا باہمی تعاون کو نئی بلندیوں تک لے جائیں گے

سری لنکا اور چین کی اعلی قیادت نے ون بیلٹ ون روڈ اور دیگر منصوبوں پر باہمی تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا ہے۔

By

Published : Oct 10, 2020, 10:10 PM IST

Published : Oct 10, 2020, 10:10 PM IST

Sri Lanka china to deepen developement cooperation
چین اور سری لنکا باہمی تعاون کو نئی بلندیوں تک لے جائیں گے

چین، سری لنکا میں اپنے ون بیلٹ ون روڈ منصوبے کو آگے بڑھانے، تجارت اور سیاحت میں اپنے تعاون کو مزید تقویت دینے کی طرف کام کرے گا۔

دونوں ممالک کے مابین باہمی تعاون کو بڑھانے پر تبادلہ خیال کے لئے سری لنکا کے سینئر چینی سفارتکار یانگ جیچی نے جمعہ کے روز کولمبو میں سری لنکا کے صدر گوٹابایا راج پکشے اور وزیر اعظم مہندا راج پکشے کے ساتھ الگ الگ ملاقات کی۔

در اصل چین کی کمیونسٹ پارٹی کے پولیٹ بیورو کے ممبر اور محکمہ خارجہ کمیشن کے ڈائریکٹر پارا یانگ نے حال ہی میں سری لنکا کا دورہ کیا تھا، جس کے بعد ہی چین کے ون بیلٹ ون روڈ منصوبے اور دیگر منصوبوں کو آگے بڑھانے پر اتفاق ہوا ہے۔

اسی ہفتے چین کے صدر شی جنپنگ نے دونوں ممالک کے مابین باہمی تعاون بڑھانے کے علاوہ بنگلہ دیش میں ون بیلٹ ون روڈ منصوبے کو ایک نئی سطح پر لے جانے کی بھی وکالت کی تھی۔

چین مشرقی لداخ میں ہندوستان کے ساتھ موجودہ تناؤ کے پیش نظر جنوبی ایشیاء اور بحر ہند کے خطے میں اپنی گرفت مضبوط کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔

سری لنکا کے صدر گوٹابایا راج پکشے نے بڑے پیمانے پر اپنے ملک میں چین کو بنیادی ڈھانچے کی تعمیر کے لئے سرمایہ کاری کرنے کی منظوری دی ہے۔

بحیرہ ہند میں متنازعہ ہمبن ٹوٹا جہاز پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے گوٹا بایا نے کہا 'عالمی سیاست کے کئی ماہرین کا خیال ہے کہ چین اس پروجیکٹ کے تحت سری لنکا کو قرض میں ڈبوکر اس کے اندورنی معاملوں پر اپنا قبضہ رکھنا چاہتا ہے۔ میں ایسے لوگوں کو غلط ثابت کرنا چاہتا ہوں'۔

کئی سیاسی ماہرین کا خیال ہے کہ چین بحیرہ ہند میں اپنی پکڑ مضبوط کرکے بھارت کو گھیرنا چاہتا ہے۔ سری لنکا کے صدر نے کہا 'میں نے چین کا 13 مرتبہ دورہ کیا ہے اور وہاں کے دیہی علاقوں میں ترقی دیکھی ہے۔ ہماری کوشش ہے کہ سری لنکا کے دیہی علاقوں میں بھی اسی طرح کی ترقی ہو'۔

سری لنکا اور چین 2017 کے آزاد کاروبار معاہدے پر بات چیت دوبارہ شروع کرنے کے سلسلے میں بھی اتفاق ہوا ہے۔

گوٹا بایا نے چین سری لنکا کی چائے خریدنے اور نوجوانوں کے لئے ٹیکنولوجی یونیورسٹی کھولنے کی اپیل کی ہے۔ دونوں ملکوں کے درمیان زراعت، تعلیم، ٹیکنولوجی اور صحت کے شعبوں میں تعاون بڑھانے کے سلسلے میں اتفاق ہوا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details