بھارتی حکومت نے اب حجاج کرام اور بنگلہ دیش و سری لنکا جانے والوں کے لئے الگ سے خصوصی پاسپورٹ بنانے کی مراعات ختم کردی ہے۔
حال ہی میں جاری گزٹ نوٹیفکیشن کے مطابق پاسپورٹ ایکٹ 1980 میں پاسپورٹ ایکٹ 1967 کے تحت ترمیم کی گئی ہے جسمیں بنگلہ دیش، سری لنکا اور سعودی عرب کے دوروں کے لئے علیحدہ پاسپورٹ بنانے کے ضمنی قوانین کو ختم کردیا گیا ہے۔
نئے پاسپورٹ قوانین میں ، درخواست فیس آن لائن لینے کے بارے میں باضابطہ التزام کیا گیا ہے۔