جنوبی کوریا کی سرحد میں روسی طیارہ داخل - russian
جنوبی کوریا کے جنگی طیاروں نے منگل کو اپنی فضائی حدود میں روسی فوجی طیارے کے گھسنے کے بعد انتباہ دینے کے لیے اس پر فائرنگ کی۔
اطلاعات کے مطابق مقامی میڈیا نے جوائنٹ چیف آف اسٹاف کے حوالے سے بتایا ہے کہ روس کی طرف سے بمباری کی گئی جو کہ آج صبح جنوبی کوریا کے مشرقی جزائر کے اوپر ہوائی حدود میں داخل ہوا۔ایسا پہلی دفعہ ہوا ہے کہ کسی روسی فوجی طیارے نے جنوبی کوریا پر ہوائی سر حد کی خلاف ورزی کی ہے۔
روسی بمبار نے صبح 9:09 بجے اور صبح 9:33 بجے دو بار تقریبا تین منٹ کے لئے جنوبی کوریا کے فضائی حدود میں پرواز کیی۔ جس کے بعد جنوبی کوریا فضائی ایف۔15 اور ایف 16 لڑاکو طیاروں نے روسی طیاروں کو وارننگ دینے کے لیے اس پر فائرنگ کی گئی۔