اردو

urdu

ETV Bharat / international

'کردوں کے ساتھ تصادم میں پاسداران انقلاب کے 3 ارکان ہلاک' - پاسداران انقلاب

انسانی حقوق کی ایک کرد ایرانی تنظیم نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ 'کوران' گاؤں کے نزدیک ہونے والی جھڑپوں میں ہلاکتیں ہوئی ہیں۔

sdf
sdf

By

Published : Jun 24, 2020, 5:34 PM IST

ذرائع کے مطابق ایران کے صوبے مغربی آذربائیجان میں منگل کی شب ایرانی پاسداران انقلاب اور کرد اپوزیشن فورسز کے درمیان جھڑپوں میں پاسداران انقلاب کے کم از کم 3 ارکان ہلاک ہوئے ہیں۔

انسانی حقوق کی ایک کرد ایرانی تنظیم نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ 'کوران' گاؤں کے نزدیک ہونے والی جھڑپوں میں ہلاکتیں ہوئی ہیں۔

صوبے کے صدر مقام اورمیہ شہر کے نزدیک واقع کوران گاؤں میں جھڑپوں کا سلسلہ بدھ کی صبح تک جاری تھا۔

کرد ذرائع کے مطابق علاقے میں انٹرنیٹ اور موبائل سروس کا سلسلہ رک گیا ہے۔ مزید یہ کہ جھڑپوں کے مقام پر ایرانی پاسداران انقلاب کی جانب سے کئی فوجی ہیلی کاپٹر بھیجے گئے اور علاقے میں کرفیو بھی نافذ کر دیا گیا ہے۔

حالانکہ کسی ایرانی کرد جماعت نے اب تک جھڑپوں کی ذمے داری قبول نہیں کی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details