عالمی وباکورونا وائرس کے پھیلاؤ کے پیش نظر سعودی عرب، ترکی، شام، مصر، الجزائر میں کہیں عید الفطر کے اجتماعات پر پابندی عائد کی گئی ہے تو کسی اور ملک میں اس موقع پر کرفیو کے نفاذ کا اعلان کیا گیا ہے۔
سعودی عرب، الجزائر اور مصر میں نمازِ عید کے اجتماعات پر پابندی عائد کی گئی ہے۔
شام کی حکومت نے بھی ملک میں عید الفطر کے اجتماعات پر پابندی عائد کر دی ہے۔
شامی وزارتِ مذہبی امور کی جانب سے شامی عوام کو ہدایت کی گئی ہے کہ گھر کے افراد کے ساتھ گھر پر ہی نماز عید ادا کی جائے۔