اردو

urdu

ETV Bharat / international

افغانستان: کابل یونیورسٹی میں دھماکہ، 19 افراد ہلاک

افغانستان کے دارالحکومت میں واقع کابل یونیورسٹی میں کتاب میلے میں ہونے والے اس فائرنگ اور دھماکے میں اب تک 19 افراد کی ہلاکت کی خبر ہے۔۔ اس واقعے کی ذمہ داری کسی بھی تنظیم نے اب تک قبول نہیں کی ہے۔

sdf
fd

By

Published : Nov 2, 2020, 6:42 PM IST

Updated : Nov 2, 2020, 7:24 PM IST

افغانستان کے دارالحکومت کابل میں واقع کابل یونیورسٹی میں پیر کی صبح ایرانی کتاب میلے کے افتتاح کے موقع پر دھماکے کے بعد فائرنگ ہوئی۔ اس واقعے کے بعد سلامتی فورس نے علاقے کا محاصرہ کر لیا۔

حکام نے بتایا کہ ایک گھنٹے قبل بتایا تھا کہ اس دوران 6 افراد زخمی ہوئے تھے، تاہم تازہ اطلاعات کے مطابق 19 افراد ہلاک اور 22 دیگر زخمی ہوئے ہیں

ویڈیو

افغان میڈیا نے اطلاع دی کہ یونیورسٹی میں ایک کتاب میلے کی افتتاح ہورہی تھی اور اس شوٹنگ کے موقع پر متعدد معززین بھی شریک تھے۔

اب تک یہ بھی واضح نہیں ہو سکا ہے کہ یہ فائرنگ اور دھماکہ کس نے کی ہے۔

طالبان کا کہنا ہے کہ اس حملے سے ان کا کوئی تعلق نہیں ہے۔ وہیں حالیہ عرصے کے دوران شدت پسند تنظیم داعش کی جانب سے تعلیمی اداروں کو کئی مرتبہ نشانہ بنایا جا چکا ہے۔

Last Updated : Nov 2, 2020, 7:24 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details