اردو

urdu

ETV Bharat / international

افغانستان: 75 عسکریت پسندوں کی خودسپردگی کا دعوی

افغانستان میں جنوری کی ابتدا سے اب تک 300 سے زائد عسکریت پسندوں کی خودسپردگی کا دعوی کیا گیا ہے کیونکہ سلامتی فورسوں نے جنگجوؤں کے خلاف پورے ملک میں مہم چلارکھی ہے۔

افغانستان: 75 عسکریت پسندوں کی خودسپردگی کا دعوی
افغانستان: 75 عسکریت پسندوں کی خودسپردگی کا دعوی

By

Published : Jan 16, 2020, 10:11 PM IST

سرکاری ذرائع نے بتایا کہ افغانستان کے دوصوبوں میں 75 عسکریت پسندوں نے خودسپردگی کردی۔

صوبائی گورنر عبدالستار مرزا کنول نے بتایا کہ کنار صوبہ کے منوگی ضلع میں آج صبح اسلامک اسٹیٹ کے 16 عسکریت پسندوں نےسلامتی فورسز کے سامنے خودسپردگی کردی اور اپنے کچھ ہتھیار بھی حوالے کردیئے۔

انہوں نےبتایا کہ پیر کو بھی ضلع منوگی میں 9 آئی ایس کے ارکان نے خودسپردگی کی تھی۔

وزارت دفاع نے بتایا کہ بدھ کو مغربی غور صوبہ کے شہراک ضلع میں تقریبا 50 طالبان عسکریت پسند قومی امن عمل میں شامل ہوگئے ہیں۔

ان جنگجوؤں نے اپنے کچھ ہتھیار بھی سونپ دیے ہیں۔ افغانستان میں جنوری کی ابتدا سے اب تک 300 سے زائد عسکریت پسندوں نے خودسپردگی کردی ہے کیونکہ سلامتی فورسوں نے جنگجوؤں کے خلاف پورے ملک میں مہم چلارکھی ہے۔

جنگجو گروپ نے ابھی تک ان رپورٹوں پر کسی طرح کی رائے زنی نہیں کی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details