اردو

urdu

ETV Bharat / international

افغانستان: فضائی حملے میں متعدد شہری ہلاک

امریکہ نے طالبان کے ساتھ امن مذاکرات کی کوشش کی تھی، تاہم اس دوران طالبان کی جانب سے کیے گئے متعدد حملوں کی وجہ سے مذاکرات منسوخ ہو گئے۔

فضائی حملے میں متعدد شہری ہلاک

By

Published : Oct 14, 2019, 10:54 PM IST

افغانستان کے شمالی صوبے کے وردگ ضلع میں فضائی حملے میں 15 شہری اور طالبان کا ایک مقامی کمانڈر ہلاک ہوا ہے۔

مقامی ذرائع کے مطابق ضلع کے بدخشان علاقے میں کل دیر رات فضائی حملے میں ہلاکتوں کے علاوہ متعدد افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔

افغانستان میں طویل عرصے سے بدامنی کا ماحول ہے اور طالبانی عسکریت پسند تقریباً دو دہائی سے حکومت کےخلاف بر سر پیکار ہیں۔ وہ سرکاری عمارتوں اور فوجی فورسزکو نشانہ بنا کر حملے کرتے رہتے ہیں۔

امریکہ نے طالبان کے ساتھ امن مذاکرات کی کوشش کی تھی، تاہم اس دوران طالبان کی جانب سے کیے گئے متعدد حملوں کی وجہ سے مذاکرات منسوخ ہو گئے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ستمبر میں طالبان کے ساتھ 'کیمپ ڈیوڈ' میں ہونے والی میٹنگ کو منسوخ کر دیا تھا۔ صدر نے یہ فیصلہ کابل میں حملے کے بعد کیا جس میں ایک امریکی فوجی سمیت 12 افراد کی موت ہو گئی تھی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details