افغانستان کے مشرقی صوبہ پکتیا میں ایک حادثاتی دھماکے میں طالبان کے 7 عسکریت پسند ہلاک اور 11 زخمی ہوگئے۔
پولیس نے بدھ کے روز بتایا کہ یہ دھماکہ گذشتہ روز طالبان عسکریت پسندوں کے زیر کنٹرول ضلع ڈنڈ پیٹن ذیلی ضلع کے ایک خفیہ ٹھکانے پر ہوا۔

یہ بھی پڑھیں: افغانستان میں فوج کے فضائی حملے میں 29 طالبان ہلاک
پولیس نے بتایا کہ ایسا لگتا ہے کہ طاقتور دیسی ساختہ دھماکہ خیز مواد اچانک پھٹ گیا کیونکہ افغانستان میں دہشت گرد سڑکوں کے کنارے دھماکے کرانے اور سیکیورٹی فورسز کو نشانہ بنانے کے لیے ایسے ملکی ساختہ دھماکہ خیز مادہ کا استعمال کرتے رہتے ہیں۔ ایسے مہلک دھماکہ خیز مادہ کی وجہ سے عام لوگ بھی آئے دن مارے جاتے ہیں۔
(یو این آئی)