ہانگ کانگ کے مشہور سماجی کارکن جوشوا وانگ نے اتوار کے روز کہا کہ ہانگ کانگ کے حزب اختلاف کے متعدد رہنماؤں کو گرفتار کیا گیا ہے۔
جوشوا وانگ کے مطابق گرفتار کئے جانے والے لوگوں میں کئی مظاہرین اور قانون ساز کونسل کے ارکان بھی شامل ہیں۔
ان کا مزید کہنا ہے کہ 'گرفتار افراد میں ایڈی چو، رے چن، فرنینڈو چیونگ، وو چی وائی، اینڈریو وان، ہیلینا وونگ اور اسٹیون کوک شامل ہیں۔ جو جمہوریت نواز سماجی کارکن ہیں، یہ سب ملک میں جمہوریت، آزادی اظہار خیال اور امن و خوشحالی کے خواہاں ہیں'۔
- مظاہرے کیوں ہو رہے ہیں؟
واضح رہے کہ ہانگ کانگ پر چینی کمیونسٹ پارٹی کی جانب سے لگائے جانے والے نئے قومی سلامتی قانون کے خلاف گزشتہ برس ہی سے بڑے پیمانے پر مظاہرے ہو رہے ہیں۔