جنوبی کوریا کی فوج نے کہا کہ شمالی کوریا نے بدھ کے روز مشرقی ساحل سمندر پر دو میزائیل ٹیسٹ کئے ہیں۔
شمالی کوریا کا یہ اقدام امریکہ کے ساتھ سفارت کاری میں تعطل کے درمیان آیا ہے جس میں بائیڈن انتظامیہ پر دباؤ بنانا ہے۔ ساتھ ہی ساتھ اپنی فوجی صلاحیتوں کو بڑھانے کے لئے دوبارہ ٹیسٹ شروع کرنے کی جانب ایک اشارہ ہے۔
جنوبی کوریا کے جوائنٹ چیفس آف اسٹاف نے کہا کہ شمالی کوریا کے مشرقی ساحل پر امریکی اور جنوبی کوریا کی افواج ٹیسٹوں کا تجزیہ کررہی ہیں۔
انہوں نے ابھی تک انکشاف نہیں کیا ہے کہ یہ میزائل بیلسٹک میزائل ہیں یا وہ فاصلہ جو وہ نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ شمالی کوریا نے یہ تجربہ امریکہ کے ساتھ جوہری مذاکرات میں تعطل کے درمیان کیا ہے۔
شمالی کوریائی رہنما کم جونگ اور اس وقت کے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان فروری 2019 میں ہونے والی دوسری سربراہی کانفرنس کے ناکام ہونے کے بعد یہ تعطل پیدا ہوا ہے۔