جنوبی کوریا میں جمعرات کے روز سیول کے میئر کے لاپتہ ہوجانے کی اطلاع کے بعد پولیس انہیں تلاش کررہی تھی۔ بعد ازاں ان کی لاش بر آمد ہوئی ہے۔ میڈیا نے یہ اطلاع دی ہے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق میئر کی بیٹی نے اپنے 64 سالہ والد پارک وان سان کے لاپتہ ہونے کی اطلاع دی تھی۔ اس کے بعد ڈرون اور تلاش کرنے والے کتوں کی مدد سے پولیس انہیں تلاش کررہی تھی۔