اردو

urdu

ETV Bharat / international

پاکستان میں سیکیورٹی فورسزنے چار شدت پسندوں کو ہلاک کیا - پاکستان

پاکستان کے صوبہ بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز نے چار شدت پسندوں کو ہلاک کردیا ہے۔ فوج کے میڈیا ونگ انٹر-سرویسز پبلک ریلیشنز نے بتایا کہ اس دوران حفاظتی دستوں نے شدت پسندوں کے ٹھکانے اور ایک لاجسٹک بیس کو تباہ کردیا۔

sdf
sfd

By

Published : Sep 19, 2020, 10:48 PM IST

پاکستان کے صوبہ بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز نے چار شدت پسندوں کو ہلاک کردیا ہے ،یہ معلومات پاکستان کی فوج نے ہفتہ کو دی۔

فوج نے بتایا کہ صوبہ بلوچستان کے ضلع عوانہ میں شدت پسندوں کی موجودگی کی خفیہ اطلاع کی بنیاد پر حفاظتی دستوں نے مہم چلا کر مڈبھیڑ کے دوران چار شدت پسندوں کو مارگرایا۔

فوج کے میڈیا ونگ انٹر-سرویسز پبلک ریلیشنز نے بتایا کہ اس دوران حفاظتی دستوں نے شدت پسندوں کے ٹھکانے اور ایک لاجسٹک بیس کو تباہ کردیا۔

اس کے ساتھ ہی وہاں سے کثیر مقدار میں اسلحہ،گولہ بارود اور مواصلاتی آلات برآمد کیے گئے۔حالانکہ فوج نے یہ نہیں بتایا کہ مارے گئے شدت پسندوں کا تعلق کس گروہ سے تھا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details