نانجنگ:چینی فوسلز سائنس دانوں نے جرمنی اور برطانیہ کے سائنس دانوں کے ساتھ مل کر دنیا کا قدیم ترین جانوروں کا نطفہ ڈھونڈ لیا ہے۔ عنبر کے ایک ٹکڑے میں پائے جانے والہ یہ نطفہ تقریبادس کروڑ سال پرانا ہے۔
چین کی اکیڈمی آف سائنسز کے نانجنگ انسٹی ٹیوٹ آف جیولوجی اینڈ پیلیونٹولوجی کے مطابق، یہ کسی بھی حیاتیات میں پایا جانے والا قدیم ترین نطفہ ہے۔ اس دریافت سے متعلق تحقیقی مقالے رائل سوسائٹی: بائیلوجیکل سائنسز میں شائع ہوئے ہیں۔ اس دریافت سے قبل دنیا کا قدیم ترین نطفہ پچاس لاکھ سال پرانا تھا۔