ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب نے صمصام بخاری سے ملاقات کے بعد انہیں صوبے کا وزیراطلاعات بنانے کی منظوری دے دی،ان کی حلف برداری کی تقریب کل ہوگی۔
پاکستان: صمصام بخاری پنجاب کے نئے وزیراطلاعات ہوں گے - صمصام بخاری
ہندو کمیونٹی سے متعلق غیر اخلاقی بیان پر وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی ہدایت پر صوبائی وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان نے استعفیٰ دے دیا تھا۔
صمصام بخاری
میڈیا سے گفتگو میں فیاض الحسن چوہان نے استعفیٰ دینے کی تصدیق کی اور کہا کہ میری وزارت عمران خان کی امانت تھی ،اگر پارٹی کو میری وجہ سے مشکل کا سامنا ہے،اس لئے استعفیٰ دے دیا ہے۔
وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے فیاض الحسن چوہان کا وزارت اطلاعات کے قلمدان سے دیا گیا استعفیٰ قبول کرلیا تھا،جس کے بعد صمصام بخاری کو کابینہ شامل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
Last Updated : Mar 6, 2019, 12:29 PM IST