اردو

urdu

ETV Bharat / international

پاکستان کی جانور مارکیٹ میں 7 ہزار ڈالر کا جانور - Eid

ایک طرف کورونا وائرس کے سبب لوگوں کی صحت پر اس کا اثر پڑا ہے وہیں قربانی کے جانوروں کی قیمتوں میں بھی بے تحاشہ اضافہ ہو گیا ہے۔ مارکیٹ میں کچھ کم قیمت کے جانوروں کے ساتھ کچھ عمدہ نسل کے جانور بھی دیکھے گئے جن کی قیمت 7 ہزار امریکی ڈالر تک لگائی گئی۔

sdf
sdf

By

Published : Jul 29, 2020, 11:06 PM IST

عید الاضحی کے موقع پر پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد کی یہ مارکیٹ عموما جانوروں کے خریداروں سے بھری رہتی تھی، لیکن کورونا وائرس کے سبب رواں برس مارکیٹ میں خریداروں کی بے حد کمی درج کی گئی ہے۔

ویڈیو

براہ راست مارکیٹ جانے کے بجائے لوگوں میں آن لائن جانور خریدنے کا رجحان بڑھا ہے۔

جہاں ایک طرف کورونا وائرس کے سبب لوگوں کی صحت پر اس کا اثر پڑا ہے وہیں جانوروں کی قیمتوں میں بھی بے تحاشہ اضافہ ہو گیا ہے۔

مارکیٹ میں کچھ کم قیمت کے جانوروں کے ساتھ کچھ عمدہ نسل کے جانور بھی دیکھے گئے جن کی قیمت 7 ہزار امریکی ڈالر تک لگائی گئی۔

واضح رہے کہ قربانی اسلام میں انتہائی اہم عمل مانا جاتا ہے۔ قربانی حضرت ابراہیم علیہ السلام کی سنت ہے اور ہر صاحب استطاعت مسلمان پر قربانی کرنا واجب قرار دیا گیا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details