اردو

urdu

ETV Bharat / international

روس نے چین کے راستے اپنے ملک میں داخلے پر پابندی لگائی

سرکاری ویب سائٹ پر شائع حکم کے مطابق کچھ غیر ملکی شہریوں کو صرف شیرے میتووف ہوائی اڈے پر رسائی کی اجازت رہے گی۔

روس نے چین کے راستے اپنے ملک میں داخلے پر پابندی لگائی
روس نے چین کے راستے اپنے ملک میں داخلے پر پابندی لگائی

By

Published : Feb 4, 2020, 2:17 PM IST

Updated : Feb 29, 2020, 3:34 AM IST

چین میں کورونا وائرس کے پھیلنے کے پیش نظر روس نے 4 فروری یعنی سے چین کے راستے اپنے ہوائی اڈوں پر غیر ملکیوں کے داخلے پر پابندی لگا دی ہے۔

سرکاری ویب سائٹ پر شائع حکم کے مطابق کچھ غیر ملکی شہریوں کو صرف شیرے میتووف ہوائی اڈے پر رسائی کی اجازت رہے گی۔

سرکاری حکم میں کہا گیا ہے کہ روس کی نقل و حمل کی وزارت نے وفاقی سلامتی سروس، وفاقی کسٹمز سروس اور وفاقی کنزیومر پروٹیکشن اور بہبود کی خدمات کے ساتھ مل کر 4 فروری کو علی الصبح سے غیر ملکی شہریوں کے چین کے راستے اپنے ہوائی اڈوں پر داخل ہونے پر عارضی طور پر پابندی لگا دی ہے۔

یووریشین اکنامک یونین کے رکن ممالک کے شہریوں کے ساتھ ساتھ ہوائی جہاز کے عملے، سرکاری وفد کے رکن اور روس میں رہائش کی اجازت رکھنے والے افراد کے لئے اگرچہ شیرےمیتووف ہوائی اڈے کو اس حکم سے مستثنیٰ رکھا گیا ہے۔

Last Updated : Feb 29, 2020, 3:34 AM IST

For All Latest Updates

ABOUT THE AUTHOR

...view details