جرمنی، پولینڈ اور سوئیڈن کے سفارتکاروں پر پیوتن مخالف الیکسی نوولنی کی رہائی کے حق میں نکالی گئی ریلیوں میں شرکت کا الزام لگایا گیا ہے۔
روس کے اس فیصلہ پر یورپی یونین کی جانب سے اظہار مذمت کی گئی ہے۔ مغربی ممالک نے جوابی کارروائی کی دھمکی دی ہے۔

خیال رہے گزشتہ دنوں روس میں اپوزیشن رہنما الیکسی نوولنی کی گرفتاری اور جیل میں ڈالنے کے خلاف ہزاروں افراد سڑکوں پر نکل آئے تھے جبکہ روسی پولیس نے سینکڑوں افراد کو گرفتار کیا تھا۔ مظاہروں میں کئی ممالک کے سفارتکاروں نے بھی شرکت کی تھی۔
روس میں اپوزیشن رہنما الیکسی نوولنی 5 ماہ بعد وطن واپس پہنچے تھے تب ہی انہیں ایئرپورٹ سے ہی حراست میں لے لیا گیا تھا۔