اردو

urdu

ETV Bharat / international

کوڑا ایک قیمتی چیز ہے - کوڑا

لیند فل کو عالمی فضائی آلودگی کو کم کرنے کے لیے ایک اہم تعاون کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔

متعلقہ تصویر

By

Published : Jun 25, 2019, 6:11 PM IST

اردن کے دارالحکومت عمان میں الغباوی لیندفل سائٹ پر کوڑے کو بجلی پیدا کرنے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔

کوڑا ایک قیمتی چیز ہے

کوڑے کو ایک خاص ترکیب کے ساتھ جلا کر میتھین گیس میں تبدیل کیا جاتا ہے، جس سے بجلی پیدا کی جاتی ہے۔

الغباوی لیندفل سائٹ پر روزانہ 4 اعشاریہ 8 میگاواٹ کی بجلی پیدا ہوتی ہے۔ اس لینڈ فل سائٹ میں روزانہ تقریبا 4 ہزار ٹن کوڑا ڈالا جاتا ہے، اور رمضان کے مہینے میں 7 سو ٹن کا اضافہ ہو جاتا ہے۔

پروجیکٹ منیجر کرسٹو ڈولس کا کہنا ہے کہ 'ہم روزانہ تقریبا 1 لاکھ 10 ہزار میگاواٹ آورس بجلی پیدا کر رہے ہیں وہ تقریبا ایک ایسے شہر کی بجلی کی ضروریات کو پوری کر سکتا ہے، جو 5 سے 6 ہزار گھروں پر مشتمل ہو'۔

لیند فل کو عالمی فضائی آلودگی کو کم کرنے کے لیے ایک اہم تعاون کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔

یہ پہلا ایسا پرجیکٹ ہے جسے اردن اور مشرق وسطی میں لگایا گیا ہے۔

الیکٹریکل انجینئر محمد الملفی کا کہنا ہے کہ مستقبل قریب میں ہم اس پرجیکٹ کو مزید توسیع کریں گے جس سے اب تک کے 4 اعشاریہ 8 میگاواٹ سے بڑھ کر 8 میگاواٹ بجلی کی پیداوار ہو سکے گی۔

پروجیٹ اس اعتبار سے بھی بے حد اہم ہے کہ کوڑے کو محفوظ اور پرفیشنل طریقے سے استعمال کر کے توانائی میں تبدیل کیا جاتا ہے۔ اس کے ساتھ ہی گندگی سے ہونے والی بیماریوں اور فضائی آلودگی سے بھی بچایا جا سکتا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details