اردو

urdu

ETV Bharat / international

شامی افواج کا جارحانہ رخ جاری

تین ماہ کے فضائی حملوں کے دوران دونوں جانب سے 2 ہزار سے زائد افراد کے ہلاک جبکہ تقریبا 4 لاکھ افراد کے بے گھر ہونے کی اطلاع ہے۔

متعلقہ تصویر

By

Published : Aug 14, 2019, 9:28 PM IST

Updated : Sep 27, 2019, 1:01 AM IST

ملک شام کے ضلع ادلب سے جنوب میں واقع 'حماہ' علاقے میں شامی فوج نے دو گاوں پر قبضہ کر لیا ہے۔

انسانی حقوق کی تنظیم 'سیرین آبزرویٹری فار ہیومین رائٹز' کے مطابق شامی افواج نے دو گاوں 'تیلاس' اور 'کَفر عین' پر قبضہ کر لیا ہے۔

یہ دونوں گاوں حماہ ریاست کے حصے ہیں، جو عسکریت پسندوں کے قبضے والے علاقے 'خان شیخون' قصبے کے مغرب میں واقع ہیں۔

شامی افواج کا جارحانہ رخ جاری ہے

میڈیا رپورٹ کے مطابق جن عسکریت پسندوں کے قبضے سے دونوں گاووں کو آزاد کرایا گیا ہے، وہ شدت پسند تنظیم 'القاعدہ' سے وابستہ ہیں۔

گذشتہ دنوں میں شامی افواج نے جارحانہ رخ اختیار کرتے ہوئے حبیت کے ایک قصبے کو اپنے قبضے میں لے لیا تھا۔

غور طلب ہے کہ شامی افواج کا حملہ 'ادلب' پر مسلسل جاری ہے۔ تین ماہ کے فضائی حملوں کے دوران دونوں جانب سے 2 ہزارا سے زائد افراد کے ہلاک جبکہ تقریبا 4 لاکھ افراد کے بے گھر ہونے کی اطلاع ہے۔

Last Updated : Sep 27, 2019, 1:01 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details