افغانستان کے صدر اشرف غنی نے طالبان کے ساتھ افغان امن معاہدے کے تحت 1500 طالبان قیدیوں کی رہائی کی منظوری دے دی ہے۔
اطلاعات کے مطابق افغانستان کے بگرام ائربیس سے طالبان قیدیوں کو رہا کیا جارہا ہے۔ طالبان رہنما کے مطابق جیل میں موجود قیدیوں کے بائیو میٹرک کیے گئے ہیں جس سے ان کی رہائی کا عندیہ مل گیا ہے۔
امریکا ذرائع نے بھی اپنے فوجیوں کے انخلا کے آغاز کی تصدیق کر دی ہے اور بتایا گیا ہے افغانستان کے دو ہوائی اڈوں سے چار ہزار 400 اہلکار وطن روانہ ہوگئے ہیں۔
افغانستان میں امریکی فوج کے ترجمان سونی لیگیٹ نے اپنے بیان میں کہا کہ معاہدے کے تحت 135 دن کے اندر 8 ہزار 600 اہلکاروں کو افغانستان سے نکلاجائے گا۔