اردو

urdu

ETV Bharat / international

جنوبی کوریا میں کورونا کیسز میں ریکارڈ اضافہ - جنوبی کوریا میں کورونا انفیکشن

جنوبی کوریا میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا انفیکشن کے 3,292 نئے کیسز کے اضافے کے ساتھ ہی متاثرہ افراد کی کل تعداد 4,06,065 ہو گئی ہے۔یہ ملک میں اب تک کا سب سے زیادہ یومیہ ریکارڈ ہے۔

Record corona cases in South Korea
جنوبی کوریا میں کورونا کیسز میں ریکارڈ اضافہ

By

Published : Nov 18, 2021, 10:45 PM IST

جنوبی کوریا میں کورونا انفیکشن کے روزانہ کیسوں میں ریکارڈ اضافہ ہوا ہے۔ کووڈ-19 سے متاثر مریضوں کی بڑھتی ہوئی تعداد کے پیش نظر، اس مہینے کے شروع میں ملک میں "لیونگ ود کووڈ-19" رہنما خطوط جاری کیے گئے تھے۔

کوریا میں ڈیزیز کنٹرول اینڈ پریوینشن ایجنسی (کے ڈی سی اے) کے مطابق ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا انفیکشن کے 3,292 نئے کیسز کے اضافے کے ساتھ ہی متاثرہ افراد کی کل تعداد 4,06,065 ہو گئی ہے۔

یہ ملک میں اب تک کا سب سے زیادہ یومیہ ریکارڈ ہے۔ گزشتہ مسلسل دو دنوں سے ملک میں متاثرہ افراد کے نئے کیسز کی تعداد 3000 سے زیادہ ہے۔

کورونا کے بڑھتے ہوئے کیسز کے پیش نظر حکومت نے 'لیونگ ود کووڈ-19' کے نام سے رہنما خطوط جاری کیے ہیں، جس کے تحت ریستوران، کیفے اور لوگوں کے نجی اجتماعات کے لیے نرمی دی گئی ہے۔

ملک میں کیسوں کی تعداد میں حالیہ اضافہ سیئول کے مقامی بھیڑ والی جگہوں پر اس وبا سے متاثرہ لوگوں کے رابطے سے ہوا ہے۔

جنوبی کوریا میں بیرون ملک سے متاثرہ افراد کی تعداد 20 ہے اور اس کے ساتھ متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 15,449 ہو گئی ہے۔ کورونا انفیکشن کے باعث تشویشناک حالت میں مبتلا مریضوں کی تعداد 506 ہے جو گزشتہ روز کے مقابلے 16 کم ہے۔

اس دوران کورونا انفیکشن سے مزید 29 مریضوں کی موت کے بعد مرنے والوں کی کل تعداد 3187 تک پہنچ گئی ہے۔ ملک میں اموات کی شرح 0.78 فیصد پر برقرار ہے۔

جنوبی کوریا میں ویکسینیشن مہم 26 فروری کو شروع ہوئی تھی اور تب سے اب تک کل 4,21,10,652 افراد کو ویکسین کی خوراک دی جا چکی ہے جو کہ کل آبادی کا 82.0 فیصد ہے۔ ملک میں کورونا کی دونوں خوراکیں لینے والے افراد کی کل تعداد 4,03,12,386 ہے جو کہ پوری آبادی کا 78.5 فیصد ہے۔

(یو این آئی)

ABOUT THE AUTHOR

...view details