شورش زدہ افغانستان میں قیام امن کیلئے طالبان نے عید الاضحی کے بعد بین الافغان مذاکرات شروع کرنے پر مشروط رضامندی ظاہر کر دی ہے۔
قطرمیں طالبان کے سیاسی دفتر کے ترجمان سہیل شاہین کا سوشل میڈیا پر پیغام میں کہنا تھا کہ افغان حکومت طالبان کی فہرست میں موجود تمام قیدیوں کو رہا کردے تو طالبان جواب میں بقیہ تمام افغان سیکورٹی اہلکار قیدیوں کو رہا کرنے کے لئےتیار ہیں۔