اردو

urdu

ETV Bharat / international

کیا پاکستان نے سعودی عرب کے ساتھ رشتوں پر یو ٹرن لے لیا؟

گذشتہ روز پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے سعودی عرب اور پاکستان کے مابین رشتوں کے خراب ہونے کی تردید کی ہے۔ حالانکہ اس سے قبل انہوں نے کہا تھا کہ اگر کشمیر مسئلے پر سعودی عرب او آئی سی کا خصوصی اجلاس طلب نہیں کرتا ہے، تو پاکستان دیگر مسلم ممالک کے ساتھ اجلاس طلب کرنے پر مجبور ہوگا۔

sdf
sdf

By

Published : Aug 25, 2020, 5:06 PM IST

پاکستان کے صحافیوں نے ملک کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کے سعودی عرب پر دیے گئے حالیہ بیان اور سابقہ بیان کو ایک دوسرے سے متضاد بتایا ہے۔

پیر کے روز شاہ محمود قریشی نے سعودی عرب اور پاکستان کے مابین رشتوں کے خراب ہونے کی تردید کی تھی۔ انہوں نے کہا تھا کہ سعودی عرب نے نہ تو قرض واپس طلب کیا اور نہ ہی پاکستان کے لیے تیل کی سپلائی کو معطل کرنے کی بات کہی تھی۔

پاکستان کے صحافی روؤف کلاسرا اور عامر متین نے کہا کہ حال ہی میں چین سے واپسی کے بعد قریشی نے بڑا یو ٹرن لیا ہے اور ان کے لہجے میں تبدیلی آ گئی ہے۔

عامر متین کا کہنا ہے کہ پاکستان سعودی عرب کے ساتھ طویل عرصے تک خراب رشتوں کو برداشت نہیں کرسکتا۔

خیال رہے کہ جموں و کشمیر سے دفعہ 370 کی منسوخی کی برسی کے موقع پر 5 اگست کو شاہ محمود قریشی نے ایک ٹی وی انٹرویو کے دوران سعودی عرب کو کشمیر مسئلے پر او آئی سی کی خصوصی میٹنگ طلب نہ کرنے کی صورت میں شدید تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔

قریشی نے کہا تھا کہ اگر کشمیر مسئلے پر سعودی عرب او آئی سی کا خصوصی اجلاس طلب نہیں کرتا ہے، تو پاکستان دیگر مسلم ممالک کے ساتھ اجلاس طلب کرنے پر مجبور ہو گا۔

اس کے رد عمل میں سعودی عرب نے پاکستان سے قرض کا مطالبہ کرنے کے ساتھ تیل کی سپلائی معطل کرنے کی بھی بات کہی تھی۔

رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کی جانب سے پاکستان کو نومبر سنہ 2018 میں دیے گئے 6 اعشاریہ 2 بلین امریکی ڈالر میں سے ایک بلین ڈالر سعودی عرب کو واپس کرنا تھا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details