ترکی کے شہر ازمیر اور اس کے گرد ونواح میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے۔ جس میں کم از کم 19 ہلاک اور سیکڑوں افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔
بین الاقوامی مبصرین نے بتایا کہ جمعہ کے روز یونان کے قریبی ایجیئن سمندر میں 7.0 کی شدت کا زوردار زلزلہ آیا اور اس کا جھٹکا ترکی اور یونان دونوں ممالک میں محسوس کیا گیا۔
عینی شاہدین نے بتایا کہ زلزلے کے بعد ترکی کے ساحلی شہر ازمیر میں لوگ خوف کی وجہ سے سڑکوں پر آگئے۔
ترک کے شہر وسطی ازمیر میں متعدد عمارت ملبہ میں تبدیل ہوگئے ہیں۔ امدادی کارکنان وہاں پہنچ کر امدادی کاموں میں مصروف ہیں۔ شہر میں متعدد مقامات پر دھواں دیکھا گیا۔
فوری طور پر زلزلہ کے دوران چھ افراد ہلاک ہوگئے ہیں جب کہ دوسو سے زائد افراد زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔
ترکی کے وزیر داخلہ سلیمان سویلو نے ٹویٹر پر کہا ہے کہ 'اب تک ہمیں ازمیر میں چھ گرے عمارتوں کے بارے میں معلومات موصول ہوئی ہیں'۔