اتوار کو اسرائیل کے وزیر اعظم بنیامین نتن یاہو کے سرکاری رہائش گاہ کے باہر احتجاج کر رہے لوگوں کو پولیس نے طاقت کے بل پر ہٹا دیا۔
یروشلم میں واقع نتن یاہو کے گھر کے باہر ہزاروں افراد یکجا ہو کر وزیر اعظم کے استعفے کا مطالبہ کر رہے تھے۔

فوری طور پر یہ واضح نہیں ہو سکا کہ جھڑپوں کے دوران احتجاج کر رہے لوگوں کو پولیس نے گرفتار کیا ہے یا نہیں۔
گذشتہ تقریبا 5 ماہ سے بدعنوانی کا سامنا کر رہے نتن یاہو کے خلاف مسلسل مظاہرے ہو رہے ہیں۔ ان مظاہروں میں ان پر بدعنوانی سے قطع نظر کورونا وائرس کو روکنے میں ناکامی کا الزام عائد کیا گیا۔ تمام مظاہروں میں ان کے استعفے کا مطالبہ کیا گیا۔
کورونا بحران کے دوران اسرائیل کی معاشی حالت خراب ہوئی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ احتجاج کرنے والے زیادہ تر طلبا اور نوجوان ہیں، جن کی نوکریاں چلی گئی ہیں۔