اردو

urdu

By

Published : Oct 29, 2020, 9:07 PM IST

ETV Bharat / international

پاکستان: پی پی پی نے صدر عارف علوی کے استعفی کا مطالبہ کیا

پاکستان میں سینیٹ کے چیئرمین کی حیثیت سے خدمات انجام دے چکے ربانی نے کہا کہ فیصلے میں واضح الفاظ میں کہا گیا ہے کہ صدر نے اپنی آئینی ذمہ داریوں کو پورا نہیں کیا ہے۔

sdf
sdf

پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) نے پاکستان کے صدر عارف علوی پر مبینہ طور پر ملکی آئین کی خلاف ورزی کا الزام عائد کیا اور ان سے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کیس میں سپریم کورٹ کے فیصلے کے پیش نظر رضاکارانہ طور پر دستبردار ہونے کا مطالبہ کیا۔

پاکستانی میڈیا 'ڈان' نے لکھا ہے کہ پی پی پی کے سینیٹر رضا ربانی نے بدھ کو نیوز کانفرنس کر کے کہا ' سپریم کورٹ کا فیصلہ آنے کے بعد مجھے امید تھی کہ صدر بذات خود اپنے عہدے سے استعفی دے دیں گے، تاہم ایک ہفتہ گذرنے کو ہے، لیکن صدر نے اب تک استعفی نہیں دیا ہے'۔

ڈان نے سنیٹر کے بیان کے حوالے سے مزید لکھا ہے کہ 'پاکستان ڈیموکریٹک مومنٹ' کی فہرست میں عمران خان کی زیر قیادت تحریک انصاف پارٹی کا خاتمہ تھا اور اب صدر کا استعفی بھی اس میں شامل کر لیا گیا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details