پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) نے پاکستان کے صدر عارف علوی پر مبینہ طور پر ملکی آئین کی خلاف ورزی کا الزام عائد کیا ہے اور ان سے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کیس میں سپریم کورٹ کے فیصلے کے پیش نظر رضاکارانہ طور پر سبکدوش ہونے کا مطالبہ کیا ہے۔
پی پی پی کے سینیٹر رضا ربانی نے ایک نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ 'مجھے توقع تھی کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد صدر خود استعفیٰ دے دیں گے۔ تاہم اب ایک ہفتہ ختم ہونے کو ہے، لیکن صدر نے ابھی تک استعفیٰ نہیں دیا'۔
سینیٹر نے کہا ہے کہ 'وزیر اعظم عمران خان کا استعفیٰ اور پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کا خاتمہ حزب اختلاف کی پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے مطالبات کی فہرست میں شامل ہے'۔