30 جنوری 1948 بھارت کے لیے ایک اداس دن تھا کیونکہ اسی دن بابائے قوم موہن داس کرم چند گاندھی کو ناتھو رام گوڈسے نے قتل کر دیا تھا Mahatma Gandhi death anniversary۔ اگرچہ مہاتما گاندھی کی موت کو 74 سال گزر چکے ہیں لیکن ان کی مقبوليت بھارت سمیت دنیا Popularity of Gandhi in World میں آج بھی مسلّم ہے۔
مارٹن لوتھر کنگ، نيلسن مينڈيلا اور دلائی لاما سے لے کر باراک اوباما تک نے مہاتما گاندھی Mahatma Gandhi کو اپنے ليے ايک مثالی شخصيت قرار ديا ہے۔
1999 میں شائع ہونے والے امریکی میگزین 'ٹائم' کی طرف سے منتخب کردہ 20ویں صدی کی مشہور شخصیات میں البرٹ آئن سٹائن اور فرینکلن روزویلٹ کے بعد مہاتما گاندھی تیسرے نمبر پر تھے۔
دنیا کے مشہور سائنسدان البرٹ آئن سٹائن نے مہاتما گاندھی کو دنیا کے بہترین سیاستدانوں میں سے ایک قرار دیا۔ وہ انڈین نیشنل لبریشن موومنٹ کے عظیم رہنما تھے۔ ہندوستان میں کوئی ایسا شخص نہیں ہوگا جو گاندھی جی کے بارے میں نہ جانتا ہو۔ ان کے نظریے نے ہندوستان کو آزادی تک پہنچایا۔
یہ بھی پڑھیں: دنیا کو مہاتما گاندھی کے امن کے پیغام کو عام کرنا چاہیے: یو این جنرل سیکرٹری
گاندھی پر ريسرچ کرنے والے امريکی مائيکل نيگلر لکھتے ہیں کہ گاندھی کے نظريات متاثر کن، تضادات سے خالی اور پر زور ہیں اسی ليے آج بھی وہ جديد ہيں، اُن ميں وقت کے دھارے کے خلاف چلنے کی ہمت تھی۔ اُنہوں نے بنی نوع انسان کی دريافتوں ميں سے ايک بڑی دريافت کی، يعنی يہ کہ عدم تشدد ايک ايسا ہتھيار ہے، جو ہر شخص ہرصورتحال ميں استعمال ميں لا سکتا ہے۔‘‘
گاندھی کا اثر نہ صرف بھارت میں نظر آتا ہے بلکہ انہیں بین الاقوامی برادری میں بھی بہت عزت حاصل ہے۔ مثال کے طور پر اقوام متحدہ کی 61ویں جنرل اسمبلی میں ہر برس 2 اکتوبر کو عدم تشدد کا عالمی دن منانے کا فیصلہ کیا گیا۔کیونکہ یہ دن گاندھی جی کا یوم پیدائش ہے۔