امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے انڈو پیسیفک مذاکرات کے لئے مالدیپ کا دورہ کیا۔
امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو جو فی الحال اشیا کے مختلف ممالک کے دورے پر ہیں۔ بدھ کے روز مالدیپ پہنچے تاکہ دونوں ممالک کے مابین تعلقات پر تبادلہ خیال کیا جاسکے۔
ایک ٹویٹر پوسٹ میں پومپیو نے بتایا کہ 'وہ تقریبا تین دہائیوں کے دوران مالدیپ کا دورہ کرنے والے پہلے پہلے امریکی وزیر خارجہ ہونے پر بہت پرجوش ہیں اور وہ امریکہ-مالدیپ کے تعلقات کو مستحکم کرنے کے منتظر ہیں۔
انھوں نے کہا ہے کہ 'میں امریکہ - مالدیپ کے تعلقات کو مستحکم کرنے اور آزاد، کھلی اور قواعد پر مبنی ہند بحر الکاہل خطے میں اپنے باہمی مفادات پر تبادلہ خیال کرنے کا منتظر ہوں'۔