وزیر اعظم نے ان اداروں کے سربراہان سے اپیل کی کہ وہ اس وبا سے نمٹنے کے لیے عوام میں بیداری پیدا کریں اور انہیں ہر لمحہ آگاہ کرتے ہوئے اپنی ذمہ داری نبھائیں۔ انہوں نے میڈیا کے کاموں کی تعریف بھی اور ان سے کہا کہ یہ وقت بہت محتاط رہ کر خبریں نشر کرنے کا ہے کیوں کہ لوگوں میں خوف پایا جا رہا ہے اور اس خوف کو آپ حضرات ہی دور کرسکتے ہیں۔
کورونا وائرس کے پیش نظر وزیر اعظم کا پیغام انہوں نے مزید کہا کہ' اس تعلق سے لوگوں کو یہ بتانے کی ضرورت ہے کہ وہ ڈریں نہیں بلکہ محتاط رہیں۔
انہوں نے خاص طور پر صحافیوں کی تعریف کی اور کہا کہ 'ہمارے صحافی بخوبی اپنا کام انجام دے رہیں۔'
مزید پڑھیں:مسجد الاقصیٰ عارضی طور پر بند
واضح رہے کہ عالمی پیمانہ پر 195 ممالک میں سے تقریبا 168 ممالک اب تک کورونا وائرس کووڈ-19 کی زد میں ہیں اور اب تک اس سے متاثر ہونے والے افراد کی تعداد تین لاکھ سے زیادہ ہو گئی ہے۔ دنیا بھر میں اس سے مرنے والوں کی تعداد 14 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔وہیں بھارت میں بھی اس سے متاثرین کی تعداد کم و بیش 415 ہو چکی ہیں، جبکہ ہلاک ہونے والوں کی تعداد 8 پہنچ چکی ہے۔