اردو

urdu

ETV Bharat / international

Imran Khan's online testimony: خواجہ آصف معاملے میں عمران خان کی آن لائن گواہی - ایس کے ایم ٹی فنڈز میں خرد برد

عمران خان نے اپنی گواہی کے دوران کہا کہ انہیں شوکت خانم میموریل ٹرسٹ (Shaukat Khanum Memorial Trust in Pakistan) (ایس کے ایم ٹی) کے فنڈز میں خرد برد اور منی لانڈرنگ کے حوالے سے مسلم لیگ (ن) کے لیڈر کی جانب سے لگائے گئے الزامات سے کم از کم 10 ارب روپے کا نقصان پہنچا ہے۔

pakistan prime minister Imran Khan
pakistan prime minister Imran Khan

By

Published : Dec 18, 2021, 11:43 AM IST

پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان (pakistan prime minister Imran Khan) نے جمعہ کو ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کے سامنے پاکستان مسلم لیگ نواز (Pakistan Muslim League N) (پی ایم ایل این) کے لیڈر خواجہ محمد آصف کے خلاف نو سال قبل دائر ہتک عزت کے مقدمے میں آن لائن گواہی دی۔

ڈان کی رپورٹ کے مطابق، عمران خان نے اپنی گواہی کے دوران کہا کہ انہیں شوکت خانم میموریل ٹرسٹ (Shaukat Khanum Memorial Trust in Pakistan) (ایس کے ایم ٹی) کے فنڈز میں خرد برد اور منی لانڈرنگ کے حوالے سے مسلم لیگ (ن) کے لیڈر کی جانب سے لگائے گئے الزامات سے کم از کم 10 ارب روپے کا نقصان پہنچا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پشاور سکول سانحہ معاملہ: پاکستان کے وزیراعظم کی سپریم کورٹ میں حاضری


محمد آصف نے الزام لگایا تھا کہ ایس کے ایم ٹی فنڈز میں سے 4.5 ملین ڈالر کی بیرون ملک میں سرکاریہ کاری کی گئی تھی۔

عمران خان نے کہا کہ مسلم لیگ ن کے لیڈروں نے پاکستان کے اندر اور باہر ان کی ساکھ کو نقصان پہنچانے کے ارادے سے ’’جان بوجھ کر اور بدنیتی سے‘‘ جھوٹے بیانات دئیے۔

(یو این آئی)

ABOUT THE AUTHOR

...view details