حکومت نے ایک بیان جاری کرکے کہا کہ قومی ڈیزاسٹر رسک اور مینجمنٹ کونسل کی اطلاعات کے مطابق طوفان کی وجہ سے مشرقی فلپائن کے چار علاقے اور جنوبی فلپائن میں منڈاناؤ جزیرے کے شمال مشرقی حصہ میں لوگوں کی موت ہوئی ہے۔
ڈیزاسٹر ایجنسی کے مطابق ائلوائلو میں 16، كاپيج میں پانچ، الكان میں پانچ، سیبو میں ایک، جنوبی لئيٹے میں ایک اور لئيٹے میں پانچ افراد کی موت ہوئی ہے۔
اس کے علاوہ بلران میں ایک، مشرقی سمر میں پانچ، سمر میں ایک، اورینٹل منڈورو میں پانچ اور مغربی منڈورو صوبہ میں دو افراد کی موت ہوئی ہے۔