گزشتہ روز امریکہ کے شہر ہیوسٹن میں مودی نے امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے ساتھ این آر جي اسٹیڈیم میں هاؤڈی مودی پروگرام سے خطاب کیا تھا۔
اس پروگرام میں امریکہ میں رہنے والے 50 ہزار سے زائد بھارتیوں نے شرکت کی تھی۔

پانچ اگست کو جموں و کشمیر کا خصوصی ریاست کا درجہ ختم کرنے اور آرٹیکل 370 کے کچھ دفعات کو ختم کرنے کے بعد سے ہی پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان سمیت ان کے وزرا بری طرح بوکھلائے ہوئے ہیں اور انسانی حقوق کی خلاف ورزی کی دہائی دیکر عالمی فورم پر ہمدردی حاصل کرنے میں لگے ہیں مگر ہر جگہ ناکامی اور مایوسی ہی ہاتھ لگی ہے۔
مودی پر بار بار متنازع تبصرہ کرکے اپنی سبکی کرانے والے پاکستان کے سائنس اور ٹیکنالوجی کے وزیر فواد حسین چودھری هاؤڈی مودی پروگرام سے کھسیا گئے اور اس پر ایک بار پھر اپنی جھلاہٹ کا مظاہرہ کیا۔