پاکستانی حکومت کی جانب سے سیالکوٹ میں واقع ایک قدیم مندر کو 72 برسوں کے بعد دوبارہ کھولنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
تقربیا 1 ہزار برس قدیم اس مندر کو تقسیم ہند کے بعد مسلم اکثریتی ملک پاکستان میں واقع ہونے کی وجہ سے بند کر دیا گیا تھا۔
پاکستان: برسوں بعد مندر میں پوجا کی شروعات خیال رہے کہ سیالکوٹ شہر بھارت کے زیر انتظام کشمیر کے سرحد سے منسلک ہے۔ اس کے علاوہ سیالکوٹ معروف شاعر علامہ ڈاکٹر اقبال کا شہر بھی ہے۔
غور طلب ہے کہ پاکستان کی مکمل آبادی تقریبا 20 کروڑ افراد پر مشتمل ہے۔ ان میں ہندووں کی آبادی محض 36 لاکھ ہے۔ جس کی شرح 1 اعشاریہ 6 فیصد ہے۔
کشمیر میں دفعہ 370 کی منسوخی کے بعد بھارت اور پاکستان کے مابین کشیدگی اپنے عروج پر ہے۔ دفعہ 370 کی منسوخی کے بعد سے ہی پاکستان کی جانب سے اس معاملے کو بین الاقوامی سطح پر اٹھانے کی مسلسل کوشش جاری ہے۔
ایسی صورت حال کے پیش نظر پاکستان میں کسی مندر کو دوبارہ کھولنے اور باضابطہ پوجا کرنے کی اجازت دینا دونوں ممالک کے لیے خوش آئند قدم قرار دیا جا رہا ہے۔