اے ٹی سی نے کیس سماعت کے دوران کاؤنٹر ٹیررزم ڈپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) کوہدایت دی کہ وہ حافظ سعید کے معاملے میں 7 اگست تک مکمل فرد جرم داخل کرے۔
سعید کو سی ٹی ڈی نے 17 جولائی کو گرفتار کیا تھا۔ پنجاب کے وزیر اعلیٰ کے ترجمان نے سعید کی گرفتاری کے تعلق سے کہا تھا کہ جماعت الدعوۃ کے سربراہ کو کالعدم تنظیموں سےدولت اکٹھا کرنے کے معاملے میں گرفتار کیا گیا ہے۔