اردو

urdu

ETV Bharat / international

پاکستانی وزیر ریلوے کی کوریج پر روک - نیشنل پریس کلب

پاکستان کے نیشنل پریس کلب (این پی سی) نے کینسر سے متاثرہ ایک صحافی کے لیے مبینہ طور پر ' قابل اعتراض ' زبان کا استعمال کرنے اپنے کیمپس میں ریلوے کے وزیر شیخ رشید احمد کے داخلہ اور ان کوریج پر عارضی طور پر پابندی لگا دی ۔

پاکستان میں شیخ رشید کی کوریج پر روک

By

Published : Sep 4, 2019, 12:11 PM IST

Updated : Sep 29, 2019, 9:47 AM IST

رشید پر منگل کو کینسر میں مبتلا صحافی کے لیے قابل اعتراض بیان دینے پر این پی سی نے سات دنوں کے لیے ان کے داخلہ اور کوریج پر پابندی لگا دی ہے۔

پریس کلب کی جانب سے جاری اعلامیہ میں بتایا گیا کہ جیو ٹی وی کے ویڈیو صحافی ناصر سے این پی سی چیئرمین شکیل کرار كے ملنے کے بعد یہ فیصلہ لیا۔ صحافی ناصر کا راولپنڈی میں واقع بے نظیر بھٹو اسپتال میں کینسر کا علاج چل رہا ہے۔

ریلیز کے مطابق، صحافی ناصر نے کرار کو بتایا کہ رشید نے حال ہی میں جب اسپتال کا دورہ کیا تو ایک مقامی صحافی نے انہیں صحافی کی بیماری کی طرف توجہ دلائی۔ اس پر ریلوے کے وزیر نے ناصر کے لیے غیر مہذب زبان کا استعمال کیا جس سے ان کے جذبات مجروح ہوئے۔

پاکستانی وزیر شیخ رشید احمد اپنے متنازع بیانات کے لیے معروف ہیں جس کی وجہ سے اکثر وہ سرخیوں میں بھی رہتے ہیں۔

Last Updated : Sep 29, 2019, 9:47 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details