اردو

urdu

ETV Bharat / international

پاکستان نے سعودی ڈرون حملے کی مذمت کی

پاکستان نے سعودی عرب کے ارامكو تیل تنصیبات پر ہوئے ڈرون حملے کی سخت مذمت کی ہے ۔

عمران خان

By

Published : Sep 18, 2019, 4:28 PM IST

Updated : Oct 1, 2019, 1:58 AM IST


وزیر اعظم عمران خاں کے دفتر سے جاری بیان کے مطابق وزیر اعظم نے سعودی عرب کے ولی عہد محمد بن سلمان سے فون پر بات چیت کرکے ارامكو تیل تنصیبات پر ہوئے حملے کی مذمت کی ہے۔

انہوں نے اس خطہ میں امن کو زک پہنچانےکی کوششوں پر گہری تشویش ظاہر کی ہے۔

ستمبر کی 14 تاریخ کو سعودی کی دو پٹرولیم کمپنیوں پر ڈرون سے حملہ کیا گیا تھا۔

سعودی دراصل حوثی باغیوں کے خلاف جنگ میں یمن کو فضائی حدود میں امداد مہیا کرا رہا ہے جس کے وجہ سے شروع میں خیال کیا جا رہا تھا کی یہ حملہ حوثی باغیوں نے کیا ہے، لیکن امریکی حکام نے اس کے پیچھے ایران کا ہاتھ ہونے کی بات کہی تھی۔

ایران نے امریکہ کے اس الزام کو مسترد کیا ہے ۔ اس کے علاوہ پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ مسٹر عمران آئندہ ہفتے اقوام متحدہ جانے کے دوران سعودی کا دورہ بھی کریں گے۔

واضح رہے کہ سعودی عرب میں واقع دنیا کے سب سے بڑے تیل تنصیبات پر ہوئے ڈرون حملے کا اثر تیل کے عالمی بازار پر بھی پڑا ہے۔

ان حملوں کی وجہ سے بین الاقوامی بازاروں میں تیل کی قیمتوں میں زبردست اضافہ ہواہے۔

دیوالیہ ہونے کے دہانے پر کھڑے پاکستان میں پٹرول کی قیمت پہلےہی 117 روپے فی لیٹر کے آس پاس کی بلندی پر ہے جس کی وجہ سے پاکستان کی تشویش مزید گہری ہو گئی ہے۔

Last Updated : Oct 1, 2019, 1:58 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details