پاکستان کی دو اہم اپوزیشن جماعتوں پاکستان مسلم لیگ نواز (پی ایم ایل این) اور پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) نے وزیر اعظم عمران خان کی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے خلاف بیرون ملک سے ملنے والے عطیات Foreign Funding کی معلومات کو چھپانے پر سپریم کورٹ اور الیکشن کمیشن پاکستان Election Commission of Pakistan سے کارروائی کرنے کی گزارش کی ہے۔
وزیراعظم عمران خان کی جماعت پی ٹی آئی پر کئی بینک کھاتوں کو چھپانے PTI in Foreign Funding Case اور 2009 سے 2013 کے درمیان چار سال کی مدت میں بیرون ملک سے ملے 31 کروڑ 20 لاکھ روپے Foreign Funding کی معلومات چھپانے کا الزام ہے۔
پی پی پی کے صدر بلاول بھٹو زرداری نے ٹویٹ کیا کہ ای سی پی کی رپورٹ جس میں پی ٹی آئی کی غیر ملکی فنڈنگ ثابت ہوتی ہے، اس سے نہ صرف پارٹی پر کرپشن کا الزام لگایا گیا ہے بلکہ ان کی منافقت کو بھی بے نقاب کیا گیا ہے۔
اس کے علاوہ، ٹیکس ریکارڈ سے پتہ چلتا ہے کہ مسٹر خان کے اقتدار سنبھالنے کے بعد سے پی ٹی آئی کی آمدنی میں 50 گنا سے زیادہ اضافہ ہوا ہے۔ پاکستان کے لوگ غریب تر ہوتے گئے لیکن خان صاحب دن بدن امیر ہوتے جا رہے ہیں۔
مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قومی اسمبلی میں حزب اختلاف کے لیڈر شہباز شریف نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ اب یہ بات واضح ہوگئی ہے کہ پی ٹی آئی گزشتہ سات برسوں سے غیر ملکی فنڈنگ کے معاملے میں جانچ سے کیوں بھاگ رہی ہے۔