اردو

urdu

ETV Bharat / international

ناانصافی کی حد پار کرنے کے بعد اس کا خاتمہ ہی ہوتا ہے: مریم - عمران خان

پاکستان مسلم لیگ نواز(پی ایم ایل این )نے سابق وزیراعظم نواز شریف سے عید کے موقع پر ان کے خاندان کو نہ ملنے دینے کے لیے عمران خان حکومت کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے انتباہ دیا کہ ناانصافی ایک بارجب اپنی حد پارکرجاتی ہے تو پھر اس کا خاتمہ ہی ہوتا ہے۔

پاکستان

By

Published : Jun 7, 2019, 8:54 PM IST

پی ایم ایل ترجمان مریم اورنگ زیب نے جمعہ کو پارٹی کے سربراہ نواز شریف سے نہ ملنے دینے پر سخت اعتراض ظاہر کیا۔انہوں نے کہا کہ یہاں تک کے عید کے تیسرے دن بھی نواز شریف سے ان کا خاندان نہیں مل پایا۔

محترمہ اورنگ زیب نے بیان میں کہا 'نواز شریف سے ان کے خاندان کو عید کے تیسرے دن بھی ملنے دینے کی اجازت نہ دینے کی میں مذمت کرتی ہوں۔عمران خان نے نواز کو ان کی ماں اور بیٹی سے نہیں ملنے دیا۔عمران صاحب آپ کی عید پوری ہوگئی لیکن نواز اپنی ماں اور بیٹی سے نہیں مل پائے'۔

پارٹی ترجمان نے مزید کہا کہ' یہ آپ کی نااہلی ہے جو نواز شریف کا خاندان عید کے موقع پر بھی ان سے ملاقات نہیں کرسکا انہوں نے آگے کہا کہ نواز شریف سے عمران بدلا لے رہے ہیں۔نواز اس لیے جیل میں ہیں کہ آپ نے ملک کو بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کے پاس گروی رکھ دیا ہے۔

واضح رہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف العزیزیہ اسٹیل ملس بدعنوانی معاملے میں کوٹ لکھپت جیل میں سات سال کی سزا کاٹ رہے ہیں۔

عید کے موقع پر پہلے دن بھی نواز کے خاندان کو ملنےکی اجازت نہیں دی گئی تھی۔نواز کو گزشتہ ہفتے علاج کے لیے سپریم کورٹ نے چھ ہفتے کی ضمانت دی تھی اور اس مدت کے پورا ہونےکے بعد وہ پھر جیل چلے گئے۔

اورنگ زیب نے عمران خان کو وارننگ دی کہ ایک بار ناانصافی اپنی حد پارکرلیتی ہے تو پھر اس کا خاتمہ ہی ہوتا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details