اردو

urdu

ETV Bharat / international

'پاکستان کے لیے عالمی امداد کے راستے مسدود ہو جائیں گے' - دہشت گردی

دہشت گردی سے متعلق مالی لین دین پر نگرانی رکھنے والی عالمی ایجنسی ' فائننشل ایکٹ ٹاسک فورس' کا کہنا ہے کہ پاکستان دہشت گردانہ فنڈنگ پر ایکشن پلان کو پورا کرنے میں ناکام رہا ہے۔

پاکستان کی مشکلات میں اضافہ ہو سکتا ہے

By

Published : Jun 22, 2019, 9:32 AM IST

ایف اے ٹی ایف نے پاکستان کو آگاہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر پاکستان نے رواں برس کے اکتوبر ماہ تک اپنی ذمہ داری پوری نہیں کی تو اس کو کارروائی کا سامنا کرنا پڑے گا۔

اس کارروائی کے تحت پاکستان کو بلیک لسٹ کیا جا سکتا ہے۔ اگر ایسا ہوا تو پاکستان کے لیے عالمی امداد کے راستے تقریبا مسدود ہو جائیں گے۔

ایجنسی نے اپنی پلینری میٹنگ کے بعد بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان نہ صرف جنوری کے وقت معینہ کے ساتھ اپنے ایکشن پلان کو مکمل کرنے میں ناکام رہا ہے بلکہ مئی سنہ 2019 تک بھی اپنے ایکشن پلان کو مکمل نہیں کر پایا۔

واضح رہے کہ ایف اے ٹی ایف کی یہ میٹنگ 16 جون سے 21 جون تک فلوریڈا کے اورلینڈو میں چلی تھی۔

اس میٹنگ میں عالمی پیمانے کے مطابق پاکستان سمیت کئی دیگر ممالک کی 'اینٹی منی لانڈرنگ' اور 'کمبیٹنگ دی فائننشیل ٹیررزم' کے طور طریقوں کا جائزہ لیا گیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details