اردو

urdu

ETV Bharat / international

کورونا: پاکستان کو آئی ایم ایف کی 1.38 بلین ڈالر کی امداد - آئی ایم ایف

انٹرنیشنل مانیٹرینگ فنڈ (آئی ایم ایف) نے پاکستان کو ایک ارب 38 کروڑ ڈالرز کا ریلیف پیکیج دینے کا اعلان کیا ہے۔

Pakistan: IMF approves $1.39b in emergency coronavirus aid
کورونا: پاکستان کو آئی ایم ایف کی 1.38 بلین ڈالر کی امداد

By

Published : Apr 17, 2020, 11:51 AM IST

پاکستان کو کورونا وبا سے نمٹنے کے لیے آئی ایم ایف کے ایگزیکٹیو بورڈ اجلاس میں پیکیج کو منظوری دی گئی۔

آئی ایم ایف کے مطابق کورونا وائرس سے جاری جنگ میں پاکستان کو مدد کی ضرورت تھی جبکہ ادارہ کی جانب سے اسے مدد دی جارہی ہے۔

پاکستان نے صحت عاملہ پر زیادہ سے زیادہ خرچ کرنے کے عزم کا اظہار کیا ہے اور فنڈ کو کورونا وائرس وبا سے لڑنے کےلیے استعمال کیا جائےگا۔

عالمی مالیاتی ادارہ کے مطابق کورونا کی وجہ سے دنیا بھر کی معاشی صورت حال انتہائی غیر یقینی کا شکارہے اور مالی امداد کے ذریعہ زرمبادلہ ذخائر میں کمی کے اثرات پر قابو پایا جاسکتا ہے۔

واضح رہے کہ انٹرنیشنل منیٹرنگ فنڈ نے 76 ممالک کے 40 ارب ڈالرز کے قرض کو بھی ایک سال کے لیے منجمد کر دیئے۔

آئی ایم ایف کے بیان میں کہا گیا ہے کہ کورونا وائرس کے قہر کی وجہ سے ترقی پذیر ممالک نے آئی ایم ایف سے قرضے منجمد کرنے کی درخواست کی ہے جبکہ انہیں رواں سال 40 ارب ڈالرز کے قرضے واپس کرنا تھا۔

عالمی مالیاتی ادارے نے کہا کہ جی 20 ممالک یہ قرضے ایک سال کے لیے منجمد کرنے پر رضا مند ہوگئے ہیں، 40 ارب ڈالرز میں سے 20 ارب ڈالرز کے قرضے سعودی عرب منجمد کرے گا۔

آئی ایم ایف کے مطابق پاکستان سمیت 76 ممالک اس سہولت کا فائدہ اٹھا سکتے ہیں، قرضے منجمد کرنے کا مقصد متاثر ممالک کو صحت و معاشی مسائل میں مدد دینا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details