برطانیہ کے اخبار فائنانشل ٹائمز کو دیے گئے انٹرویو میں عمران خان نے کہا کہ "ان (دہشت گردوں) کو ختم کرنے کے لیے ہم پہلے ہی سے قدم اٹھا رہے ہیں۔ ہم نے ان کا پورا ڈھانچہ پہلے ہی ختم کر دیا ہے"۔ انہوں نے کہا کہ " پاکستان میں اب جو ہو رہا ہے وہ پہلے کبھی نہیں ہوا تھا"۔
جیش محمد سے پاکستان کا کوئی تعلق نہیں: عمران خان
پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان نے پھر کہا ہے کہ 'ان کے ملک کا جیش محمد سے کوئی تعلق نہیں ہے اور نئے پاکستان میں دہشت گردی کے لیے کوئی جگہ نہیں ہے۔'
imran khan
بھارت میں جموں و کشمیر کے پلوامہ میں 14 فروری کو سینٹرل ریزرو پولس فورس (سی آر پی ایف) کے ایک قافلے پر خودکش حملہ ہوا تھا جس میں 40 سے زائد جوان ہلاک ہو گئے تھے۔ بھارت نے پلوامہ حملے کے لیے جیش محمد کو ذمہ دار ٹھہرایا ہے۔