اردو

urdu

ETV Bharat / international

پاکستان: کووڈ-19 متاثرین کی تعداد ایک لاکھ سے تجاوز - پاکستان میں کووڈ-19 متاثرین

پاکستان میں پیر کو عالمی وبا کورونا وائرس کے معاملے بڑھ کر 1,03,671 ہوگئے ہیں اور مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 2067 ہوگئی ہے۔

کورونا وائرس
کورونا وائرس

By

Published : Jun 8, 2020, 7:22 PM IST

پاکستان کے سرکاری اعدادوشمار کے مطابق ملک میں کورونا وائرس کے سرگرم معاملوں کی تعداد 67,249 ہوگئی ہے اور 35,355 مریض اس وائرس کے انفیکشن سے اب تک ٹھیک ہوچکے ہیں۔

پاکستان میں کورونا وائرس سے متاثر مریضوں کی مرنے کی شرح تقریبا دو فیصد ہےاور مریضوں کے ٹھیک ہونے کی شرح 33.1فیصد ہے۔

ملک میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 4,728 نئے معاملے سامنے آنے کے ساتھ مجموعی طور سے متاثروں کی تعداد بڑھ کر 103,671 ہوگئی ہے اور 65 مریضوں کی موت کے ساتھ کورونا سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 2,067 ہوگئی ہے۔

مشرقی پنجاب صوبہ میں کورونا انفیکشن سے متاثروں کی تعداد سب سے زیادہ38,903، اس کے بعد جنوبی صوبہ سندھ میں 38,108 کی رپورٹ سامنے آئی ہے۔

اس کے علاوہ شمال مغربی خیبر پختونخواہ صوبہ میں 13,487 اور کورونا انفیکشن سے مرنے والوں کی تعداد 575 ہے۔

اس کے بعد جنوب مغربی بلوچستان صوبہ میں متاثروں کی تعداد کم سے کم 6,516، ملک کی راجدھانی اسلام آباد میں 5,329 اور گلگت - بلتستان علاقے میں 5,329 معاملے ہیں۔

سرکاری اعدادوشمار کے مطابق پنجاب میں ابھی تک کورونا انفیکشن سے سب سے زیادہ 715 لوگوں کی موت ہوئی ہے، اس کے بعد سندھ میں 650 لوگوں کی جان چلی گئی ہے۔
پاکستان میں سرکاری طور سے ابھی تک 705,833 کورونا کے ٹسٹ کئے گئے جاچکے ہیں۔ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک میں 22,650 ٹسٹ کئے گئے ہیں۔

وزیراعظم عمران خان کے صحت معاملوں کے اسپیشل مشیر ظفرمرزا نے اتوار کو بتایا 'کووڈ۔19 کے خلاف لوگوں کی سلامتی کے لئے معیاری آپریٹنگ طریقہ کار کا نفاذ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے'۔
مسٹر مرزا نے اسلام آباد میں نامہ نگاروں سے بات چیت کے دوران کہا ' اس معاملے میں لوگوں کو ماسک لگانا ضروری قراردیا گیا ہے اور کسی بھی طرح کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی'۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details